قتل کی دھمکی سلمان خان کے گھر کے باہر مداحوں کے جمع ہونے پر پابندی

گینگسٹر لارنس بشنوئی کی طرف سے دبنگ خان کو قتل کرنے کی ای میل کی گئی تھی


ویب ڈیسک April 07, 2023
فوٹو: فائل

قتل کی دھمکی ملنے کے بعد بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر مداحوں اور سیاحوں کے جمع ہونے پر پابندی لگادی گئی۔

گینگسٹر لارنس بشنوئی کی طرف سے دبنگ خان کو قتل کرنے کی ای میل کی گئی تھی جس کے بعد ممبئی میں اداکار کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

ممبئی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اداکار کے مداحوں اور سیاحوں کو گھر کے باہر جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر لارنس بشنوئی، گولڈی برار اور روہت نامی شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ممبئی پولیس نے اداکار کی حفاظت کیلئے دو اسسٹنٹ پولیس انسپیکٹروں سمیت آٹھ سے دس کانسٹیبلوں کو گھر کے باہر تعینات کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں