اسلام آباد میں یکے بعد دیگرے تین افراد کو قتل کردیا گیا
قتل کے تین واقعات تین تھانوں سنگجانی، ترنول اور نون کے علاقے میں پیش آئے
اسلام آباد میں یکے بعد دیگرے تین افراد کو تین مختلف واقعات میں قتل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تین تھانوں سنگجانی، ترنول اور نون کے علاقے میں ایک ایک شہری کو قتل کرنے کے واقعات پیش آئے ہیں، تھانہ سنگجانی کے علاقے میں ذاتی دشمنی کی بنا پر ہونے ولی فائرنگ میں محمد مسکین نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔
قتل کا دوسرا واقعہ تھانہ ترنول کے علاقے میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر چھریاں چل گئیں جس میں چھریوں کے وار سے غزن خان می شہری جان کی بازی ہار گیا۔
تیسرا واقعہ تھانہ نون کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔