اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید 2 شدید زخمی

رواں برس شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 93 ہوگئی


ویب ڈیسک April 09, 2023
اسرائیلی فوج کی جارحیت میں رواں برس 93 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے؛ فوٹو: فائل

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 20 سالہ نوجوان کو گولیوں سے بھون ڈالا اور شدید زخمی ہونے پر اسپتال لے جانے کی اجازت نہیں دی جس سے نوجوان نے تڑپ تڑپ کر جان، جانِ آفریں کے سپرد کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 20 سالہ نوجوان کی شناخت ایاد عزام سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے سینے اور پیٹھ میں انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئی تھیں۔

اسرائیلی فوج کی اس سفاکیت میں دیگر دو نوجوان شدید زخمی بھی ہوئے جنھیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا اور بعد ازاں طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوجوان کی شہادت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی اگر نوجوان کو بروقت اسپتال لایا جاتا تو جان بچائی جا سکتی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر دو زخمی نوجوان ابھی زیر علاج ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی نوجوانوں کو گولیوں کے گہرے زخم آئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے روایتی بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ تینوں نوجوان حملے کی نیت سے چیک پوسٹ پر آئے تھے جنھیں اپنے دفاع میں گولیاں ماریں۔ نوجوانوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

اسرائیلی فوج نے رواں برس اپنے سفاکیت اور بربریت کی ہر حد عبور پار کرلی اور صرف تین ماہ میں 93 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں