حزب اللہ اور حماس رہنماؤں کی ملاقات اسرائیل کیخلاف مضبوط مزاحمت کا عزم

دونوں نے مغربی کنارے، غزہ اور مسجد اقصیٰ میں ہونے والے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا


ویب ڈیسک April 10, 2023
[فائل-فوٹو]

حزب اللہ اور حماس کے رہنماؤں نے اسرائیل کے خلاف پرزور مزاحمت کی تیاری پر بات چیت کے لیے لبنان میں ملاقات کی ہے۔


بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں حالیہ اسرائیلی حملے کو مدنظر رکھتے ہوئے حماس اور حزب اللہ نے لبنان کے دارالحکومت میں ملاقات کی جس میں اسرائیل کیخلاف پرزور مزاحمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


دوسری جانب حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے سربراہ ہانیے کی حزب اللہ کے چیف حسن نصراللہ سے ملاقات کے دوران فریقوں نے اسرائیل مخالف مزاحمت کی تیاری اور حالیہ پیش رفت کے تناظر میں تحریکوں کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔


دونوں نے مغربی کنارے اور غزہ میں مزاحمت کی شدت اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں ہونے والے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


واضح رہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے نماز ہال پر دھاوا بولا اور نمازیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل اسرائیلی فورسز کے ہاتھو فلسطینی نوجوان کو مسجد میں داخلے کی کوشش پر شہید کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں