کیویز کی سیکیورٹی پر تنازع کھڑا ہونے سے پہلے ختم

اسلام آباد پولیس کی مہمان ٹیم کیلیے تمام تر حفاظتی اقدامات کی یقین دہانی


Sports Desk April 10, 2023
اسلام آباد پولیس کی مہمان ٹیم کیلیے تمام تر حفاظتی اقدامات کی یقین دہانی (فوٹو: فائل)

کیویز کی سیکیورٹی پر تنازع کھڑا ہونے سے پہلے ختم ہوگیا جب کہ اسلام آباد پولیس نے مہمان ٹیم کیلیے تمام تر حفاظتی اقدامات کی یقین دہانی کرادی۔

اسلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کے دوران مکمل سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرادی، ایڈیشنل جنرل پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی طرف سے سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم پر واضح کیا گیاہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی آمد اور پی ایس ایل پر بھی بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، اسلام آباد پولیس تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر نیوزی لینڈ کے میچز میں بھی مکمل سیکیورٹی دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیوی ٹیم کا دورہ پاکستان؛ سکیورٹی کیلئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ

اس سے پہلے یہ اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی انتظامات پر آنے والے اخراجات کیلیے بورڈ سے پیسوں کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے سیکیورٹی دینے سے انکار کیا ہے۔

پی سی بی حکام کا موقف ہے کہ پاکستان کے دورے پر آنے والی ٹیموں کو صدارتی لیول کی سیکیورٹی دی جاتی اور اس کو یقینی بنانا متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ راولپنڈی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ون ڈے میچز کی میزبانی کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں