کورونا کے مزید 28 کیسز رپورٹ 10 مریضوں کی حالت تشویشناک

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 90 فی صد رہی، کسی متاثرہ مریض کا انتقال ریکارڈ پر نہیں آیا


ویب ڈیسک April 10, 2023
(فوٹو فائل)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28 متاثرین رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ90 فی رہی۔

 



گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 3ہزار 105 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 28 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 10 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 245 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 11 مریضوں کے نتائج مثبت آئے اور شرح 4.49 فی صد رہی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 144 ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے صرف 2 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 1 اعشاریہ 39 فیصد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی مریض کا انتقال ریکارڈ پر نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں