انتخابی اخراجات کا بل کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کو فنڈز سے متعلق سمری پر بریفنگ دی، ذرائع


ویب ڈیسک April 10, 2023
کابینہ کے اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں الیکشن اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری پر مشاورت کی گئی۔ کابینہ نے الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا انتخابات کیلیے فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کو سمری سے متعلق بریفنگ دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد بل کو پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔ چئیرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے سینیٹرزکی تجاویز جمعرات تک طلب کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں