انوشکا شرما کا کیریئر تباہ کرنے کا بیان شدید ٹرولنگ پر کرن جوہر کا جوابی ردعمل
بالی وڈ فلمساز کرن جوہر پر اکثر ساتھی فنکاروں کی جانب سے اقربا پروری کا الزام لگایا جاتا ہے
بالی وڈ فلمساز کرن جوہر پر اکثر انڈسٹری فنکاروں کی جانب سے اقربا پروری کا الزام لگایا جاتا ہے، حال ہی میں کرن جوہر پر پریانکا چوپڑا کا شوبز کیریئر تباہ کرنے کا الزام لگایا گیا اور پھر ان کی ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بتاتے ہیں کہ وہ انوشکا شرما کا کیریئر برباد کرنا چاہتے تھے، فلمساز نے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کے بعد اپنی ردعمل دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پرانی وڈیو وائرل ہے جس میں وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ وہ انوشکا شرما کو ان کی پہلی فلم 'رب دی بنادی جوڑی' سے نکالنا چاہتے ہیں اور انہوں نے ادیتیہ چوپڑا سے کہا کہ وہ انوشکا کو کاسٹ نہ کرے۔
وڈیو میں کرن جوہر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جب ادیتیہ چوپڑا نے ان کو انوشکا کی تصویر دکھائی تو میں ان کو کہا کہ اسے کاسٹ نہ کریں۔
کرن جوہر کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے انوشکا کی فلم 'بینڈ باجا بارات' دیکھی تو مجھے لگا کہ اب اداکارہ سے مجھے معافی مانگنی چاہئے۔
اب کرن جوہر نے انسٹاگرام پر ایک مبہم سی پوسٹ کی ہے جو شاعرانہ الفاظ پر مشتمل ہے۔
سوشل میڈیا پر 'کافی ود کرن' کی ایک وڈیو بھی وائرل ہے جس میں جوہر دیپیکا پڈوکون کو بتاتے ہیں کہ انوشکا ان کی دوست نہیں ہے۔