شاہ رخ اور سلمان کی فلم میں ہالی وڈ اسٹار جیسن موموا ولن بنیں گے
بعض صارفین نے ’ایکوا مین‘ کی شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ ولن کے رول کے کیلئے ہینری کیول بہتر انتخاب ہیں
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی مشترکہ فلم 'پٹھان ورسس ٹائیگر' میں ہالی وڈ سپر اسٹار 'ایکوا مین' جیسن موموا ولن کا کردار ادا کریں گے۔
انڈین میڈیا ذرائع کے مطابق ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیسن موموا یش راج فلمز کی اگلی جاسوسی تھرلر میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔
اگرچہ اس خبر کی ابھی آفیشل تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر اطلاع کے آتے ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا کے ایک صارف نے لکھا کہ اگر یہ سچ ہے تو پھر غضب ہوجائے گا جبکہ ایک صارف کے مطابق ہمیں شدت سے اس مووی کا انتظار رہے گا۔
دوسری طرف بعض صارفین نے 'ایکوا مین' کی شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ کہ فلم میں ولن کے رول کے کیلئے ہینری کیول بہتر انتخاب ہوسکتے ہیں۔
کچھ صارفین کے مطابق ولن کے رول کیلئے عامر خان بہترین انتخاب ہیں، ان کا منفرد انداز اور باڈی اس کردار کیلئے شاندار ہے۔
قبل ازیں میڈیا ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی تھیں کہ کترینہ کیف اور دیپیکا پڈوکون کو بھی نئی میگا اسٹار فلم میں کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔