اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی جاری 15 سالہ فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 افراد مزید زخمی بھی ہوئے


ویب ڈیسک April 10, 2023
[فائل-فوٹو]

اسرائیل نے ایک بار پھر ریاستی دہشتگردی کا ثبوت دیتے ہوئے 15 سالہ فلسطینی کو شہید کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا نے فلسطینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو کے قریب عقبت جابر پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فورسز نے ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔

فلسطینی حکام نے بتایا کہ علاقے میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے تشدد کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد فیاض بلہان کو سر، سینے اور پیٹ میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 افراد مزید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے جیریکو کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں