جھومے جو ’رنکو‘ شاہ رخ خان نے پٹھان کے پوسٹر پر رنکو کی تصویر لگا دی

آئی پی ایل میچ کے دوران رنکو کے لگاتار 5 چھکوں کی تال پر بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان بھی جھوم اٹھے


ویب ڈیسک April 11, 2023
(فائل فوٹو)

'جھومے جو رنکو' کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان نے اپنی فلم 'پٹھان' کے پوسٹر پر لگاتار 5 چھکے جڑنے والے رنکو سنگھ کی تصویر لگا دی۔

گجرات ٹائٹنز کے خلاف اتوار کی شب کھیلے جانے والے آئی پی ایل میچ میں کولکتہ کو آخری 5 بالز پر 28 رنز درکار تھے، کنگ خان کی ٹیم کے کھلاڑی رنکو نے تمام گیندوں کو باؤنڈری کے پار اچھال کر اپنی ٹیم کو غیرمعمولی کامیابی سے ہمکنار کردیا۔

رنکو کے چھکوں کی تال پر بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان بھی جھوم اٹھے، انھوں نے ٹوئٹر پر پٹھان فلم کا پوسٹر شیئر کیا، جس میں ان کہ جگہ رنکو سنگھ کا چہرہ لگا ہوا تھا۔

ساتھ میں انھوں نے لکھا کہ 'جھومے جو رنکو' انھوں نے نوجوان کرکٹر کے ساتھ ٹیم کے کپتان اور مینجمنٹ کو بھی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں