بھارتی ریاست پنجاب کے فوجی اڈے میں فائرنگ 4 اہلکار ہلاک

بھارتی پنجاب میں سکھ برادری بھارت سے آزادی اور ایک نئے ملک ’ خالصتان ‘ کے قیام کے لیے تحریک چلا رہی ہے


ویب ڈیسک April 12, 2023
فائرنگ کے بعد بھارتی فوج نے ملٹری اسٹیشن کی ناکہ بندی کردی:فوٹو:فائل

بھارتی ریاست پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فوج کی ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کی صبح بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈہ میں پنجاب ملٹری اسٹیشن کے آفیسرز میس میں فائرنگ اندر سے ہی کی گئی۔

ابتدائی تفتیش میں فائرنگ کے واقعے میں دہشت گردی کے عنصر اور بیرونی حملہ آوروں کے ملوث ہونے کا تاثر زائل ہوگیا۔ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے چاروں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسی ملٹری اسٹیشن سے ایک سرکاری رائفل اور 28 راؤنڈز غائب ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے واقعے میں اس اسلحے کے استعمال کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریاست پنجاب میں سکھ برادری بھارت سے آزادی کے لیے اور نئے ملک ' خالصتان ' کے لیے دہائیوں سے متحرک اور سرگرم تحریک چلا رہی ہے۔ فوجی اڈے میں فائرنگ پر اس پہلو سے بھی تفتیش کی جارہی ہیں۔

بھارتی فوج کی کوئیک رسپونس ٹیم نے فوجی اڈے کی ناکہ بندی کردی اور سرچ آپریشن کیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

بھٹنڈہ کے سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی ٹیمز فوجی اڈے کے باہر انتظار کررہی ہیں تاہم فوجی حکام نے پولیس ٹیمز کو تحقیقات کے لیے اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔

فائرنگ کے واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں