درفشاں کتنے برس کی ہیں اداکارہ نے پردہ اٹھادیا
مجھ میں اور میری چھوٹی بہن میں سات سال کا فرق ہے، اداکارہ
پاکستان شوبز انڈسٹری میں بہت ہی مختصر وقت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبرو اداکارہ درفشاں نے اپنی عمر سے پردہ اٹھادیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے درفشاں نے کہا کہ مجھ میں اور میری چھوٹی بہن میں سات سال کا فرق ہے، میری عمر 27 سال ہے اور بہن رامین 20 سال کی ہے اب وہ مجھ سے زیادہ میچور ہوچکی ہے اور مجھے ایڈوائس دے رہی ہوتی ہے اور ہم دونوں آپس میں کپڑے بھی شیئر کرتے ہیں۔
درفشاں نے کہا میں ایکٹر بچپن سے بننا چاہتی تھی لیکن میرے ماں باپ نے میری پڑھائی پوری کرائی، مجھے وکیل بننے کا بھی جنون تھا اس لیے میں نے قانون کی تعلیم حاصل کی۔
درفشاں نے کہا میں کنجوس نہیں ہوں لیکن اپنے بجائے دوسروں کے اوپر خرچ کرنا پسند کرتی ہوں، جب تک ایک سوٹ 20 بار نہ پہن لوں نیا نہیں لیتی۔ اس میں نے ساری آن لائن شاپنگ ایپ اپنے فون سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔
میزبان کے سوال کہ زندگی میں پہلی بار دل کب ٹوٹا تھا؟ کا جواب دیتے ہوئے درفشاں نے کہا کہ میں عاطف اسلم پر بڑا کرش تھا، میں ان کے گانے سنتی اور سب سے انکے بارے میں باتیں کرتی تھیں، جب پہلی بار میں ان سے ملی تھی تو انکی شادی کو دو دن ہوئے تھے اور میں ان سے ملکر رونے لگی، اس وقت میں بہت چھوٹی اور او لیول میں پڑھتی تھی۔
درفشاں نے اپنی پہلی سیلفی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا میں نے اپنی پہلی سیلفی اداکار فواد خان کے ساتھ لی جب وہ ایک ڈینٹسٹ کے پاس آئے ہوئے تھے اور اس وقت ہمسفر ڈرامہ بھی نیا نیا آیا تھا، مجھے اسٹاف نے کہا کہ فواد خان کے ساتھ تصویر لینی ہے تو انتظار کریں جس پر میں نے وہاں 20 منٹ تک انکا انتطار کیا تھا۔