اداکار عثمان خالد بٹ کے والد انتقال کر گئے
خالد سعید بٹ اسٹیج ٹی وی کے اداکار، ہدایت کار اور مصنف تھے
پاکستان شوبز کے اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کر گئے ہیں۔
افسوسناک خبر کا اعلان عثمان نے ٹوئٹر پر کیا انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کے پیارے والد 13 تاریخ کی رات انتقال کر گئے۔
عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ اُن کے والد کی خواہش کے مطابق ان کی نماز جنازہ جمعہ کو بعد نماز جمعہ خالد مسجد، کیولری گراؤنڈ ایکسٹینشن، لاہور میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ خالد سعید بٹ کا پاکستان کے فنون و ثقافت میں ایک اہم کردار ہے۔ خالد سعید بٹ اسٹیج ٹی وی کے اداکار، ہدایت کار اور مصنف تھے۔