اے این پی کا پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کا اعلان

پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اے این پی قائدین احتجاج میں شرکت کریں گے، ایمل ولی خان


ویب ڈیسک May 14, 2023
فوٹو : فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے بھی پی ڈی ایم کے احتجاج میں شریک ہونے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر برائے خیبرپختونخوا ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کرے گی۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ احتجاج کے حوالے سے پارٹی کی صوبائی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ہمارا مؤقف یہ تھا کہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی تو فیصلہ کیا جائے گا۔

ایمل ولی خان کے مطابق پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اے این پی قائدین احتجاج میں شرکت کریں گے، اور اس احتجاج کے بعد اے این پی بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر چیف جسٹس کا رویہ نہ بدلا تو اے این پی جلد سپریم کورٹ کے باہراحتجاج کی کال دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں