پنجاب انتخابات کیس سپریم کورٹ میں آج اہم سماعت ہوگی

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ساڑھے بارہ بجے سماعت کرے گا


ویب ڈیسک May 14, 2023
فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں پیر کو پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کے حکم پر نظر ثانی درخواست کی سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ساڑھے بارہ بجے سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار، سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم پر نظر ثانی دائر کررکھی ہے جس میں موئقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق سپریم کورٹ انتخابات کی تاریخ کا حکم نہیں دے سکتی، عدالت نے تاریخ دیکر اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

دریں اثنا سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات نہیں ہوسکے، 4 اپریل کو سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو انتخابات کے حکم کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان بھی کر رکھا ہے اور ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے، پی ڈی ایم کے اس احتجاج میں ن لیگ سمیت دیگر اتحادی جماعتیں بھی شرکت کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں