فلم ’سُپر پنجابی‘ کی لاہور میں خصوصی اسکریننگ نامور فنکاروں کی شرکت

فلم کی کاسٹ سمیت نامور فلمی ستاروں نے شرکت کر کے شو کو چار چاند لگا دیئے


ویب ڈیسک May 15, 2023
(فائل فوٹو)

طنزومزاح سے بھرپور نئی فلم 'سپر پنجابی' کا خصوصی شو لاہور کے مقامی سینما ہال میں دکھایا دیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت نامور فلمی ستاروں نے شرکت کر کے شو کو چار چاند لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق فلم سپر پنجابی کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں چرچے، فلم بین افتخار ٹھاکر، ناصر چینیوٹی، نواز انجم، قیصر پیا، گوگا پسروری اور محسن عباس حیدر کے مداح ہوگئے۔ فلم دیکھنے کے دوران سنیما گھر میں تالیاں بجتی اور قہقہے لگتے رہے۔

فلم کی کاسٹ میں شامل محسن عباس حیدر، صائمہ بلوچ، نواز انجم، جانو بابا، صفدر ملک، ابو علیحہ، آمنہ الفت، نشو بیگم، نیئر اعجاز، احمد نواز، رابعہ حسن، غفور بٹ، جرار رضوی،حیدر راج ملتانی، عامر محبوب چوہدری، طلعت شاہ سمیت دیگر فنکار سنیما گھر میں موجود تھے۔

WhatsApp Image 2023-05-15 at 1.18.54 PM

فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر ابو علیحہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ پہلی پنجابی فلم ہے اور جس طرح ان کی فلم کو پسند کیا گیا اس پر وہ خدا کے شکر گزار ہیں۔

WhatsApp Image 2023-05-15 at 1.18.55 PM

انہوں نے کہا کہ یہ فلم لاہوریوں کے لئے صفدر ملک کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔ وہ ایک ڈریم پروڈیوسر ہیں جنہوں نے کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی۔

WhatsApp Image 2023-05-15 at 1.18.57 PM

فلم کے ہیرو محسن عباس حیدر نے کہا کہ لاہور نے ہمیشہ پیار دیا ہے۔ پنجابی فلم میں کام کرکے بہت مزا آیا۔ ہمارے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نے خاص کر یہ پنجابی فلم پاکستان سمیت اوورسیز پاکستانیوں اور پنجابیوں کے لئے بنائی ہے۔ اوورسیز سے کافی اچھی رپورٹس آرہی ہیں۔

اداکارہ صائمہ بلوچ نے کہا کہ میری بطور ہیروئین سپر پنجابی میری پہلی فلم ہے اور زبردست ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی زبردست رہا-

WhatsApp Image 2023-05-15 at 1.18.57 PM (1)

اداکارہ نشو بیگم نے کہا کہ فلم سپر پنجابی کو سپورٹ کرنے آئی ہوں۔ ہمیں اپنی فلموں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ فلم دیکھ کر بہت مزا آیا۔ ایک نئے ڈائریکٹر نے بڑی محنت سے فلم بنائی ہے۔

یاد رہے کہ فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر، افتخار ٹھاکر، ثناء فخر، صائمہ بلوچ، قیصر پیا، ناصر چینوٹی، جانو بابا، سلیم البیلا، گوگا پسروری، عدنان شاہ ٹیپو، نواز انجم شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں