بلوچستان میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع 12 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر

یہ مہم چاغی، دکی، لورالائی، مستونگ، نوشکی، ژوب، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، حب، پشین، چمن اور قلعہ عبداللہ میں چلائی جائے گی


ویب ڈیسک May 15, 2023
یہ مہم چاغی، دکی، لورالائی، مستونگ، نوشکی، ژوب، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، حب، پشین، چمن اور قلعہ عبداللہ میں چلائی جائے گی (فوٹو : فائل)

بلوچستان بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی جس میں 12 لاکھ 62 ہزار بچوں کی ویکسین نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مہم کا آغاز آج کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں جنوری 2021ء سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، پولیو کے خلاف اجتماعی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مہم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیو ویکسین بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے اور انہیں اس بیماری کو ہمیشہ کے لیے شکست دینے میں معاون ثابت ہو گی، یقین ہے کہ پولیو مہم کے دوران 5 سال کی عمر سے کم تمام بچوں تک رسائی ہوگی۔

انسداد پولیو مہم کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مہم سات روزہ ہے جس میں بارہ لاکھ باسٹھ ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، یہ مہم چاغی، دکی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، مستونگ، نوشکی، ژوب، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، حب، جعفر آباد، نصیر آباد، موسیٰ خیل، شیرانی، صحبت پور، پشین، چمن اور قلعہ عبداللہ میں چلائی جائے گی جب کہ مہم کے دوران سیکیورٹی پر لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں