خرم شیر زمان کا ریسٹورینٹ ناقص صفائی ستھرائی پر سیل

اب پیپلزپارٹی سیاسی نقصان کے ساتھ کاروباری نقصان پہنچانے پر اتر آئی ہے، پی ٹی آئی رہنما


Staff Reporter May 16, 2023
اب پیپلزپارٹی سیاسی نقصان کے ساتھ کاروباری نقصان پہنچانے پر اتر آئی ہے، پی ٹی آئی رہنما

کراچی میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کے ریسٹورینٹ سمیت تین ریسٹورینٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر سیل کردیئے۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے ان کا ریسٹورینٹ سندھ حکومت نے سیاسی نفرت اور کاروباری نقصان پہنچانے کے لئے سیل کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے سیاسی نفرت میں آج ان کا ریسٹورنٹ سیل کردیا، اب پیپلزپارٹی سیاسی نقصان کے ساتھ کاروباری نقصان پہنچانے پر اتر آئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریسٹورنٹ ملازمین کا گھر باعزت طریقے سے چلتا ہے ایان علی کے اکاؤنٹ سے نہیں، جو اوچھے ہتھکنڈے پیپلزپارٹی کی حکومت کررہی ہے انہیں کل بھگتنا ہوگا۔

خرم نے کہا ہمارے روزگار ٹین پرسنٹ پر نہیں چلتے ہم ٹیکس پیئر لوگ ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن سے گزارش ہے سندھ حکومت کی فسطائیت کا نوٹس لیں،

ادھر سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے ریسٹورینٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور غیرمعیاری خوراک پر سیل کیاہے، ضلع جنوبی میں دیگر دو ریسٹورینٹ بھی سیل کئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں