آئی پی ایل سراج کی کوہلی سمیت آر سی بی کے کھلاڑیوں کی دعوت تصاویر وائرل

فرنچائز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حیدرآبادی بریانی کا کیپشن


ویب ڈیسک May 17, 2023
فرنچائز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حیدرآبادی بریانی کا کیپشن (فوٹو: آر سی بی)

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے فاسٹ بولر محمد سراج نے ویرات کوہلی سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی میزبانی کی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ویرات کوہلی، فاف ڈوپلیسی اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو سراج کے گھر میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رائل چیلنجرز بنگلور کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جبکہ کیپشن دیا ہے کہ "حیدرآبادی بریانی کا وقت! لڑکوں نے کل رات سراج کے نئے گھر میں دعوت کا مزا اڑایا۔ محمد سراج نے فلم نگر جوبلی ہلز گھر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں 'ٹیسٹ اننگز' کھیلنے والے کوہلی پر تنقید

دوسری جانب آئی پی ایل کی پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو رائل چیلنجرز بنگلور 12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ انہیں ٹاپ فور ٹیموں میں جگہ پکی کرنے کیلئے اپنے بقیہ دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل تنازع؛ لکھنؤ کے کیمپ پر مداحوں نے نٹ بولٹ بھینک دیئے

رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کل سن رائزرز حیدر آباد جبکہ اتوار کو گجرات ٹائٹنز کے مدمقابل آئے گی۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کی سب سے پرانی ٹیم ایک بار بھی ٹائٹل اپنے نام کرنے سے محروم رہی ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں