پاکستان میں اس سال بھی آم کی فصل متاثر پیداوار میں 20 فیصد کمی

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے پیداوار 14 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن تک محدود رہے گی۔


ویب ڈیسک May 18, 2023
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے پیداوار 14 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن تک محدود رہے گی۔

پاکستان میں آم کی فصل کو اس سال بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے.

سرپرست اعلیٰ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز (پی ایف وی اے) وحید احمد کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے پیداوار 20 فیصد کمی سے 14 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن تک محدود رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی اثرات کی وجہ سے پیداوار کم ہونے کے ساتھ باغات میں بیماریوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت کم ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سیزن آم کی ایکسپورٹ کا ہدف ایک لاکھ پچیس ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے، آم کی ایکسپورٹ 20 مئی سے شروع ہوگی، جس سے پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں