کراچی میں پی ٹی آئی نے غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے سراج الحق
ملک میں فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کراچی میں غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی نے مقامی حکومت کے قیام کے لیے تنظیم کو کراچی کی سطع پر اختیار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خود کش حملے سے متعلق تحقیات سے حکومت نے آگاہ نہیں کیا امید ہے حکومت ذمہ داری پوری کرتے ہوئے حقائق سے آگا کرے گی۔
سراج الحق نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر سیاسی جماعتوں نے مذمت کی ہے اور ہم بھی جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کے قائل نہیں، 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کا تعین کرنا حکومت کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھر کے لوگ آپس میں لڑیں تو پڑوسی مداخلت کرتے ہیں لیکن امریکا کو پاکستان کے مداخلت کا کوئی حق نہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں، لوگوں کو مشاورت کے لیے جمع کرنے کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔