ڈرامے ’گرو‘ میں اداکار علی رحمان خان مخنث کا کردار ادا کریں گے

’گرو‘ کو ایکسپریس انٹرٹینمنٹ چینل پر نشر کیا جائے گا اور آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 21, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی ڈائریکٹر بلاول حسین عباسی کے ڈرامے 'گرو' میں اداکار علی رحمان خان ایک مخنث کا کردار ادا کریں گے۔

'گرو' کو ایکسپریس انٹرٹینمنٹ چینل پر نشر کیا جائے گا اور چینل کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔

ڈرامے کے مختصر سے ٹیزر میں علی رحمان کے کردار کو ایک مخنث کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ایک تقریب میں پیسے کیلئے رقص کرتا ہے۔




'گرو' میں مرکزی کی کردار کی دوہری شخصیت کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح تقاریب میں وہ خوشی اور مسرت کا اظہار کرتا ہے لیکن ذاتی زندگی میں وہ دکھ اور کرب کے ساتھ رہتا ہے۔

ڈرامے میں زلے سرحدی، حرا خان اور عمر عالم بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں