بی جے پی رہنما نے آخری لمحات میں مسلم لڑکے سے بیٹی کی شادی منسوخ کردی

بی جے پی رہنما کی بیٹی کی شادی 29 مئی کو مسلمان لڑکے سے ہونا تھی


ویب ڈیسک May 22, 2023
بی جے پی رہنما نے دھمکیوں پر مسلم لڑکے سے اپنی بیٹی کی شادی روک دی، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اتر اکھنڈ میں بی جے پی رہنما یشپال بینام نے اپنی بیٹی کی مسلمان لڑکے سے طے شدہ شادی کو اچانک منسوخ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے بی جے پی کے مقامی رہنما کی بیٹی کی شادی کا دعوت نامہ وائرل ہوگیا تھا جس میں مسلمان دلہا کا نام پڑھ کر جنونی ہندو آپے سے باہر ہوگئے اور سوشل میڈیا پر اہل خانہ کو دھمکیاں دینے لگے۔

شادی کے خلاف شدت پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے کوٹ دوار میں احتجاج کیا اور ہریانہ میں ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دے کر شادی کی مخالفت کا اظہار کیا۔




سوشل میڈیا پر ہندوتوا کے کارندوں نے نازیبا تبصرے کیے اور بی جے پی رہنما کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دی جس پر دلہا اور دلہن کے اہل خانہ نے باہمی رضامندی سے 28 مئی کو ہونے والی شادی کی تقریب منسوخ کردی۔

بی جے پی رہنما نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حالات بدل چکے ہیں اب شادی کا فیصلہ لڑکا لڑکی اپنی مرضی سے کرلیتے ہیں لیکن بلاجواز اعتراضات کیے جارہے ہیں۔ اس وقت حالات سازگار نہیں اس لیے شادی ملتوی کردی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں