غربت سے تنگ آکر چار بچوں کے باپ کی خود کشی

متوفی کی شناخت 35 سالہ امتیاز ولد ہدایت اللہ کے نام سے کی گئی ۔


Staff Reporter May 22, 2023
متوفی کی شناخت 35 سالہ امتیاز ولد ہدایت اللہ کے نام سے کی گئی ۔

بن قاسم ٹاؤن کے علاقے پیپری سندھی گوٹھ میں بے روز گاری سے تنگ چار بچوں کے باپ سے خود کشی کرلی ۔

بن قاسم ٹاؤن تھانے کے علاقے پیپری سندھی گوٹھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ امتیاز ولد ہدایت اللہ کے نام سے کی گئی ۔

متوفی چار بچوں کا باپ تھا اور متوفی نے بے روزگاری سے تنگ آکرگلے میں رسی کا پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں