نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے سیریز کے دوسرے سیزن کا اعلان
’اسکوئیڈ گیمز‘ اپنی ریلیز کے ساتھ ہی نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی تھی
موت اور زندگی کے مقابلے پر مشتمل تجسس سے بھرپور سنسنی خیز نیٹ فلکس ویب سیریز 'اسکوئیڈ گیمز' کے دوسرے سیزن کا اعلان ہوگیا۔
نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ تھرلر سیریز 'اسکوئیڈ گیمز : دا چیلنج' کو اس مرتبہ ریئلٹی شو 'اسپن آف' کا فارمیٹ دیا گیا ہے جبکہ یہ حیرت انگیز ٹوئسٹ کے ساتھ واپس آرہی ہے۔
امریکی میڈیا ذرائع کے مطابق رونگھٹے کھڑے کردینے والی نئی سیریز میں 456 امیدواروں کے درمیان زندگی اور موت کا مقابلہ ہوگا اور اس کی انعامی رقم 4.56 ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔
سیریز کے ریلیز کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان ابھی سامنے نہیں آیا ہے لیکن نیٹ فلکس کے مطابق اس کا پریمیئر نومبر میں ہوگا اور یہ پہلے سیزن کے دوسال بعد آیا ہے۔
اپنی منفرد کہانی، تجسس، ڈراما اور سماجی ایشوز کی وجہ سے 'اسکوئیڈ گیمز' اپنی ریلیز کے ساتھ ہی نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی تھی۔