پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی ارباب جہاں داد گرفتار

ارباب جہاں داد کو پشاور موٹروے بند کرنے اور توڑ پھوڑ پر مری سے گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک May 22, 2023
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا پولیس نے مری میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کےسابق رکن اسمبلی ارباب جہاں داد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ارباب جہاں داد کیخلاف پشاور موٹروے بند کرنے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ پشاور کے تھانے میں درج تھا، پولیس کریک ڈاؤن کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے۔

بعد ازاں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مری میں کارروائی کی جہاں سے اُن کی گرفتار عمل میں لائی گئی۔

ارباب جہاں داد پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں