سعودی عرب سے گرفتار ریپ کیس کا مطلوب ملزم  سیالکوٹ پولیس کے حوالے

سیالکوٹ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا


ویب ڈیسک May 23, 2023
ملزم سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا

سعودی عرب سے گرفتار کیے گئے ریپ کیس کے مطلوب ملزم کو سیالکوٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارروائی کے نتیجے میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم ابرار احمد ریپ کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول سعودی عرب کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔