وہاج علی اور مہوش حیات جلد سلور اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

فلم ’تیری میری کہانیاں‘ میں وہاج علی پہلی مرتبہ سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے


ویب ڈیسک May 23, 2023
(فوٹو؛ اسکرین شاٹ)

لالی ووڈ کی ملٹی ڈائریکٹرز اور ملٹی کاسٹ پر مبنی فیچر فلم 'تیری میری کہانیاں' کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

پاکستان شوبز کے 4 بہترین اور نامور مصفنوں خلیل الرحمن قمر، واسع چودھری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی کے اشتراک سے پیش کی جانے والی رومانوی فیچر فلم 'تیری میری کہانیاں' عید الاضحی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اسٹریمنگ پلیٹ فارم سی پرائم کی جانب سے سوشل میڈیا پر فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جبکہ جلد اس کا ٹریلر بھی ریلیز کیا جائے گا۔







View this post on Instagram


A post shared by SeePrime (@see.prime)




فلم میں مشہور اداکار وہاج علی پہلی پرتبہ مہوش حیات کے ساتھ نظر آئیں گے جبکہ حرا مانی، سلمان شیخ عرف مانی، رمشا خان اور شہریار منور بھی اہم کردار نبھائیں گے۔

اس رومانوی فیچر فلم کے زریعے پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ مرینہ خان بطور ہدایتکار اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں جبکہ فلم کے دیگر ہدایتکاروں میں نبیل قرشی اور ندیم بیگ شامل ہوں گے۔







View this post on Instagram


A post shared by SeePrime (@see.prime)




اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ایک ساتھ تین حصوں میں پیش کیا گیا ہے اور تینوں حصوں کے اداکار، ہدایتکار اور مصنف مختلف ہوں گے۔ اُمید کی جارہی ہے کہ بڑی عید کے موقع پر شائقین کی جانب سے اس فلم کو پسند کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں