یاسر حسین کی تھرلر فلم ’ککڑی‘ 2 جون کر ریلیز کی جائے گی

برطانیہ کے فیسٹیول میں پریمیئر کے بعد فلم ’ککڑی‘ کو برلن انٹرنیشنل آرٹ فلم فیسٹیول کیلئے بھی منتخب کیا گیا


ویب ڈیسک May 23, 2023
فوٹو : فائل

پاکستانی فلم 'ککڑی : دا ان ٹولڈ اسٹوری آف سیریل کلر جاوید اقبال' متعدد رکاوٹوں اور التواء کے بعد 2 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر ابوعلیحہ نے سینسر بورڈ کے ایما پر 'ککڑی' میں متعدد تبدیلیاں کیں اور اس کا نام بھی تبدیل کیا تاکہ اسے ریلیز کی اجازت مل سکے۔

ایکسپریس ٹریبون سے خصوصی گفتگو میں ابوعلیحہ کا کہنا تھا کہ فلم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ پرانے نام سے قاتل کو گلوریفائی کرنے کا غلط تاثر پھیل رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم کا مقصد جاوید اقبال جیسے قاتل اور خونی کو گلوریفائی کرنا نہیں بلکہ لوگوں کے اندر چائلڈ ایبیوز اور ان کی حفاظت کے حوالے سے آگہی کو فروغ دینا ہے۔

kukri

فلم 'ککڑی' لاہور کے ایک سیریل کلر جاوید اقبال کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے جس نے 1999 میں سو بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

یاسر حسین کی فلم کو ریلیز سے قبل ہی عالمی طور پر شہرت مل چکی ہے اور برطانیہ کے فیسٹیول میں پریمیئر کے بعد اسے برلن انٹرنیشنل آرٹ فلم فیسٹیول کیلئے بھی منتخب کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں