9 مئی واقعہ دشمن جو سوچ بھی نہ سکا اپنوں نے وہ کام کیا وزیراعظم

9 مئی کے مرتکب افراد اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں، اس سے بڑھ کر ملک دشمنی کوئی نہیں ہوسکتی، شہباز شریف


ویب ڈیسک May 25, 2023
9 مئی کے مرتکب افراد اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں، اس سے بڑھ کر ملک دشمنی کوئی نہیں ہوسکتی، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعے کے مرتکب افراد اور ملک دشمن دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں، دشمن نے وہ کام نہ کیا جو اپنوں نے کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور کا دورہ کیا اور جلائی جانے والی ریڈیو پاکستان کی عمارت کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس عمارت سے 1947ء میں آزادی کا اعلان ہوا اسے جلانا اس سے بڑھ کر ملک دشمنی نہیں ہوسکتی، ریڈیو پاکستان کا سو سالہ ریکارڈ تباہ ہوگیا، ہم نے خود اپنے ورثے کو اپنے ہاتھوں برباد کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس واقعے میں صوت القرآن بچ گیا، یہ اللہ کا نظام ہے جو اپنے بندوں کو دکھاتا ہے کہ جب چاہے ہر اس چیز کو محفوظ کرلیتا ہے جسے وہ چاہے اور ہر اس چیز کو برباد کردیتا ہے جس سے وہ ناراض ہوجائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے شرمناک واقعے کے مرتکب افراد اور ملک دشمن دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں، ہم عہد کرتے ہیں کہ تمام توانائی جمع کرکے ایسے اقدام کریں گے کہ یہ واقعہ دوبارہ کبھی رونما نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ہمارا ازلی دشمن بھی نہ سوچ سکا، اپنوں نے دشمن اور دہشت گرد بن کر وہ کام سرانجام دیے، قانون انہیں ضرور سزا دے گا تاکہ قیامت تک کوئی دوبارہ ایسی جرات نہ کرسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں