کیمرون میں بدمست ہاتھیوں کا ریوڑ دیہات میں داخل 2 افراد کو کچل دیا

ہاتھیوں نے املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا


ویب ڈیسک May 25, 2023
ہاتھیوں نے دو افراد کو کچل کر ہلاک کردیا: فوٹو: فائل

وسطی افریقی ملک کیمرون میں ہاتھیوں کے ایک ریوڑ نے دیہات میں گھس کر بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور کئی گھر تباہ ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیمرون کے دارالحکومت مارووا کے ایک دیہات میں 4 ہاتھی داخل ہوگئے جنھوں نے ایک بچے کو کچل کر ہلاک کردیا اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔

ہاتھیوں کو بھگانے کے لیے مشتعل ہجوم نے شور شرابہ کیا جس سے ہاتھی بدک گئے اور ہجوم پر چڑھ دوڑے۔ ایک اور شخص ہاتھیوں کے قدموں تلے کچل کر ہلاک ہوگیا جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔



بعد ازاں وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ہاتھیوں کے ریورڈ کو شہری آبادی سے نکال کر دوبارہ جنگل کی طرف دھکیلا تاہم ہاتھیوں کے دوبارہ دیہات میں داخل ہونے کے امکانات کے پیش نظر دیہاتیوں کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک اندازے کے مطابق تیزی سے معدوم ہوتے ہاتھیوں کی تعداد کیمرون میں اس وقت 6 ہزار 830 ہے۔ ہاتھیوں کو بچانے کی کوششوں کے باعث گزشتہ برسوں میں ان کی تعداد میں اضافہ ہوا لیکن یہ اب بھی ناکافی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں