ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا


ویب ڈیسک May 25, 2023
فوٹو:فائل

بجلی کے زائد بلوں کے ستائے صافین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا، مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 79 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔

صارفین کومئی کے بجلی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، اضافے کا اطلاق لائف لائن اورکے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مارچ میں مہنگے پاورپلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا نے سی پی پی اے این ٹی ڈی سی سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں