حبا بخاری سے سسرال میں کیسا سلوک ہوتا ہے اداکارہ نے بتادیا

کوئی رشتہ کبھی دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتا، اداکارہ


ویب ڈیسک May 31, 2023
فوٹو: فائل

حبا بخاری کے ساتھ سسرال میں کیسا سلوک کیا جاتا ہے؟ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں سب بتادیا۔

یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں حبا بخاری نے شادی کے بعد والدین اور سسرال کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے بارے میں بات کی جس میں انکا کہنا تھا کہ والدین کا ایک خاص مقام ہوتا ہے، کوئی رشتہ کبھی دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتا۔

حبا بخاری نے کہا کہ باپ اور شوہر کے رشتے کا آپس میں موازنہ ہی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ دونوں رشتے اپنی جگہ اہمیت رکھتے ہیں، اسی طرح جو خواتین کوشش کرتی ہیں کہ میں لڑکے کیلئے اسکی ماں سے زیادہ اہم ہوجاؤں تو یہ بھی بہت بیوقوفانہ بات ہے کیونکہ ماں، ماں اور بیوی، بیوی ہوتی ہے، دونوں ایک دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتے ۔

حبا بخاری نے کہا کہ میری ساس بہت اچھی ہیں اور میری بہت حمایت کرتی ہیں اور ساتھ ہی میرے والدین بھی ہمیشہ اپنے سسرال کو اہمیت دینے کا کہتے ہیں، اپنی زندگی میں ایک اچھا توازن برقرار رکھنا شادی کے بعد خواشگوار تعلقات کیلئے اہم ہے۔

واضح رہے کہ حبا بخاری ساتھی اداکار آریز احمد کیساتھ گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، اس جوڑے کو لاکھوں مداح پسند کرتے ہیں اور ہمیشہ انہیں ایک ساتھ دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں