نورا فتیحی کس بالی وڈ اداکارہ کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں

ابوظہبی شو میں اداکارہ نے ہیلن کے مشہور گانوں ’آج کی رات‘ اور ’پیا تو‘ پر پرفارمنس دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا


ویب ڈیسک June 01, 2023
(فوٹو: فائل)

بالی وڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی نے ماضی کی بلاک بسٹر 'شعلے' کی ہیروئن ہیلن کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کی خواہش ظاہر کردی۔

نورا فتیحی ماضی کی معروف رقاصہ اور اداکارہ ہیلن کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں اور حال ہی میں ابوظہبی کے اندر شو میں انہوں نے ہیلن کے مشہور گانوں 'آج کی رات' اور 'پیا تو' پر پرفارمنس دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

شو کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہیلن کی تمام وڈیوز کو بغور دیکھا ہے اور ان کے رقص کی ایک ایک حرکت کا مطالعہ کیا ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

ہیلن کی بائیوگرافیکل میں کام کے حوالے سے نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایسی فلم کو آفر کی گئی تو اس میں کام کرنا ان کیلئے اعزاز ہوگا اور وہ سمجھتی ہیں کہ ان دونوں میں کافی چیزوں میں مشابہت ہے۔

نورا فتیحی کا مزید کہنا تھا کہ ہیلن اور وہ دونوں مختلف ممالک سے آئی ہیں اور رقص کے ذریعے انڈسٹری میں ان کی شناخت بنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں