پشاور میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 4 جون 2023
(فوٹو : ویڈیو اسکرین شاٹ)

(فوٹو : ویڈیو اسکرین شاٹ)

 پشاور: پشاور میں موبائل فون چھینے جانے پر شہری نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو زخمی کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کے بجائے اب شہریوں نے اسٹریٹ کرمنلز سے خود لڑنا سیکھ لیا، پشاور میں ایک شہری کی ڈکیتوں پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے جو وائرل ہورہی ہے ۔

رہزنی کا یہ واقعہ دوپہر کے وقت پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر پیش آیا جس میں شہری کی فائرنگ سے ایک رہزن زخمی ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈکیتوں نے راہ چلتے شہری سے موبائل فون چھینا اور جانے لگے تو شہری نے فوراً اپنی سائیڈ جیب سے پستول نکالا اور رکشا کی آڑ لے کر واپس جاتے ہوئے ڈکیتوں پر پیچھے سے فائرنگ کی جسے سن کر لوگ بھی جمع ہونے لگے۔

اطلاعات ہیں کہ فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا جب کہ دوسرا فرار ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔