کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم کا ٹریلر جاری
سیتہ پریم کی کتھا 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی
بالی ووڈ اسٹار کارتک آریان اور اداکارہ کیارہ اڈوانی کی نئی فلم 'ستیہ پریم کی کتھا' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
کامیڈی ڈرامہ فلم ستیہ پریم کی کتھا میں کارتک آریان اور کیارہ اڈوانی میاں بیوی کے رومانوی کردار میں نظر آئیں گے۔
سمیر ودھوانس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس رومانوی فلم کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔ اس سے قبل بھی بھول بھولیاں فلم میں کارتک اور کیارہ کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔
فلم کی کہانی ستیہ پریم (کارتک آریان) اور کتھا (کیارہ اڈوانی) کی محبت کے گرد گھومتی ہے جس میں کارتک سالوں سے اپنے لئے لڑکی کی تلاش میں ہوتے ہیں اور پھر وہ کیارہ سے شادی کرتے ہیں۔
فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کیارہ کارتک کو دھوکا دیتی ہیں جس پر ان دنوں میں رنجشیں پیدا ہو جاتی ہیں۔
سیتہ پریم کی کتھا 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم 'ستیہ پریم کی کتھا' میں کیارہ اڈوانی اور کارتک آریان سمیت گجراج راؤ، راج پال یادو اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔