- گورنر نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
- قومی اسمبلی اجلاس: شازیہ مری شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی
- یوکرین جنگ میں روس کی مدد پر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
- سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت
- والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا
- پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے ویریئنٹ بی ایف سیون کی تصدیق
- سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس
- آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری
- پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
- اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا
- سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان
- کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
- سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی 100 فیصد اونر شپ لیتی ہے، شرجیل انعام میمن
- سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے، وزیردفاع
- ایف آئی اے نے سیلاب متاثرین کے نام پر جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
- اے این ایف کی کارروائی؛ بلوچستان کے پہاڑوں سے بھاری مقدار میں منشیات برامد
- ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر کی جائیداد میں 3 دن میں 68 ارب ڈالر کمی
- گاڑیوں کا دھواں صرف دو گھنٹے میں دماغی روابط تبدیل کرسکتا ہے
نریندرمودی بڑھکیاں مارکر پاکستان کو مرعوب کرنے کا خواب ذہن سے نکال دیں، چوہدری نثارعلی
نریندر مودی پاکستان خصوصاً مسلمان دشمنی میں بہت آگے نکل گئے ہیں۔ چوہدری نثارعلی، فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ دنوں بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی)کے رہنما نریندر مودی کی جانب سے پاکستان میں کارروائی کرکے داؤد ابراہیم کو بھارت لانے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کے بیان کی اہمیت دیوانے کے خواب سے زیادہ نہیں اور مودی پاکستان کومرعوب کرنے کا خواب ذہن سے نکال دیں کیونکہ پاکستان دھمکیوں سے خوف زدہ ہونے والا نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ مودی پاکستان پرحملے کا خواب دیکھنے سے پہلے داؤد ابراہیم کے ٹھکانے کا طے کرلیں، انہوں نے بطور وزیراعلیٰ گجرات بھی کئی گل
کھلائے اور اپنی اس بدنامی سے بھی سبق نہیں سیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندرمودی کا اشتعال انگیز بیان نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ پاکستان دشمنی کی آخری حدوں کو چھو رہا ہےاور وہ پاکستان خصوصاً مسلمان دشمنی میں بہت آگے نکل گئے ہیں۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مودی کا بیان شرمناک ہے اور پاکستانی عوام ان بے سروپا بھڑکوں سے متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نریندر مودی بھارت کے وزیراعظم بنے تو نہ جانے خطہ کس طرح کے عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر موردی نے بیان دیا تھا کہ اگر وہ وزیراعظم بنے تو پاکستان میں کارروائی کرکے داؤد ابراہیم کو بھارت لائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔