آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوا تو پاکستانی معاشی حالات بگڑسکتے بلوم برگ

ڈیفالٹ سے بچنے کیلیے دوست ملکوں سے بھی معاونت کی ضرورت ہے


Numainda Express June 20, 2023
ڈیفالٹ سے بچنے کیلیے دوست ملکوں سے بھی معاونت کی ضرورت ہے (فوٹو: فائل)

معروف امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہ ہوا تو پاکستانی معاشی حالات بگڑ سکتے ہیں۔

امریکی جریدے بلوم برگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہ ہوا تو حالات بگڑ سکتے ہیں جبکہ پاکستان آئی ایم ایف سے اکتوبرمیں نئے پروگرام پرمذاکرات کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے بجٹ کو مواقع ضائع کرنیوالا بجٹ قرار دے دیا

بلوم برگ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ ملاتو معاشی حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، پاکستان آئی ایم ایف سے اکتوبرمیں نئے پروگرام پرمذاکرات کرسکتا ہے اور اس کے ساتھ ڈیفالٹ سے بچنے کیلیے دوست ملکوں سے بھی معاونت کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔