نوشہرہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ نوشہرہ کے علاقے خوشیگی بالا میں پیش آیا جو کہ دیرینہ دشمنی کا سبب بتایا جاتا ہے


ویب ڈیسک August 30, 2023
(فوٹو : فائل)

خیبر پختون خوا کے شہر نوشہرہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نوشہرہ کے علاقے خوشیگی بالا میں پیش آیا جو کہ دیرینہ دشمنی کا سبب بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے فاروق اور عبدالله عم نامی شخص موقع پر دم توڑ گئے۔ نوشہرہ کلاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں