سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت، ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد


ویب ڈیسک August 30, 2023
(فوٹو: فائل)

سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں سائفر گمشدگی کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کے روبرو پیش کردیا گیا۔

عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور اور ایف آئی اے کے وکیل ذوالفقار عباس نقوی جب کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین اور بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

یہ پڑھیں : سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع

عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

شاہ محمود قریشی نے عدالت میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی جس پر عدالت نے دو ستمبر کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں