برطانیہ پالتو طوطے کو جان سے مارنے کے جرم میں 2 خواتین کو 25 ماہ قید

خواتین نشے میں دھت تھیں اور انھوں نے ایک پالتو کتے کو بھی مارنے کی کوشش کی تھی


ویب ڈیسک August 30, 2023
طوطے کو جان سے مارنے پر دو خواتین کو 25 ماہ قید کی سزا سنادی گئی، فوٹو: فائل

برطانیہ کے ایک جج نے پالتو طوطے کو نشے کی حالت میں جان سے مارنے والی دو خواتین کو 25 ماہ قید کی سزا سنادی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی ان دو دوست خواتین کو نشے کی حالت میں ہونے کی وجہ سے اپنے گھر میں رات قیام کی اجازت دی تھی۔

درخواست گزار نے عدالت کو مزید بتایا کہ میں گھر سے باہر کچھ سامان خریدنے گیا واپس آیا تو دیکھا کہ میرا پیارا طوطا مرا ہوا تھا۔ پہلے اس پر کیڑے مار دوا کا اسپرے کیا اور پھر ڈرائر میں ڈالا گیا تھا۔

درخواست گزر کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین نے طوطے کی جان لینے سے قبل میرے پالتو کتے کو بھی مارنے کی کوشش کی تھی اور کتے کو مرا ہوا طوطا کھلانے کی بھی کوشش کی تھی۔

برطانوی عدالت نے نکولا بریڈلی اور ٹریسی ڈکسن کی اس حرکت کو سمجھ سے باہر جرم قرار دیتے ہوئے دونوں خواتین پر غیر معینہ مدت تک پالتو جانور رکھنے پر پابندی عائد کر دی اور 25 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں