متحدہ عرب امارات پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار اضافہ

سعودی عرب اپنی پیداوار میں 10 لاکھ جب کہ امارات ایک لاکھ 44 ہزار بیرل یومیہ کمی کا اعلان بھی کرچکا ہے


ویب ڈیسک September 01, 2023
متحدہ عرب امارات میں مسلسل تین ماہ سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات میں مسلسل تیسرے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے رواں ماہ کے لیے سپر پیٹرول کی قیمت 3.14 سے بڑھا کر 3.42 درہم فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 2.95 سے بڑھا کر 3.40 کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مسلسل تین ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ قیمت کا گزشتہ برس ستمبر سے موازنہ کیا جائے تو یہ ایک بڑا اضافہ ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وبا کی وجہ سے 2020 میں پیٹرول کی قیمتوں کو منجمد کر دیا تھا لیکن مارچ 2021 میں پیٹرول کی قیمتوں میں ماہانہ کی بنیاد پر تبدیلی کو بحال کردیا گیا۔

یہ فیصلہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں پھر سے اضافہ شروع ہونے کے باعث کیا گیا تھا جو تاحال جاری ہے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی توانائی کی وزارتوں نے اپریل میں مشترکہ طور پر رواں سال کے آخر تک اپنی تیل کی پیداوار رضاکارانہ طور پر کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی عرب اپنی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل جب کہ متحدہ عرب امارات ایک لاکھ 44 ہزار یومیہ کمی کرے گا تاکہ قیمتوں میں توازن لایا جا سکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں