میرے والد کواغوا کرکے ہائیکورٹ کے احکامات کا مذاق اڑایا گیا مونس الٰہی

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پرویز الٰہی کو رہا اور گرفتار نہ کرنے کے سخت احکامات کے باوجود دوبارہ گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک September 01, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے اپنےو الد کی گرفتاری پر کہا ہے کہ اگر ہائی کورٹ کےا حکامات کا اسی طرح مذاق اڑایا جانا ہے تو پھر باقاعدہ طور پر یہ واضح کردیا جائے ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پرویز الٰہی کو رہا اور دوبارہ گرفتار نہ کرنے کے سخت احکامات کے باوجود صدر پی ٹی آئی کو پولیس کی موجودگی میں سادہ لباس اہلکار دوبارہ گرفتار کرکے لے گئے۔

پرویز الہی کی گرفتاری کے بعد ' ایکس ' ( ٹوئٹر ) پر اپنی پوسٹ میں مونس الٰہی نے لکھا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد میرے والد کو پولیس سیکیورٹی میں گھر لایا جارہا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جیسے ہی گاڑی گلی میں مڑی تو گاڑی کو روک کر انہیں ( پرویز الٰہی ) کو اغوا کرلیا گیا۔ مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ اگر ہائی کورٹ کےا حکامات کا اسی طرح مذاق اڑایا جانا ہے تو پھر باقاعدہ طور پر یہ واضح کردیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں