آذربائیجان کی گولہ باری میں آرمینیا کے 2 فوجی ہلاک

آذربائیجان کے دو فوجی بھی زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک September 01, 2023
آذربائیجان کے دو فوجی بھی زخمی ہوگئے، فوٹو: فائل

آذربائیجان نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے دو فوجیوں کے زخمی ہونے پر جوابی کارروائی میں آرمینیا کے 2 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس روس کی ثالثی میں سیز فائر کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان وقتاً فوقتاً جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ جھڑپ میں آرمینیا کے دو فوجی ہلاک اور آزربائیجان کے 2 فوجی زخمی ہوگئے۔

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ آرمینیا نے کالبجر کے علاقے میں ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ہماری چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس میں دو آذربائیجانی فوجی زخمی ہوگئے۔

وزارت دفاع کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جوابی کارروائی میں آرمینیا کے دو فوجی مارے گئے۔ آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ جون میں بھی آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کی فوج کے 4 فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان 1991 میں سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد سے تنازع کا باعث ''نگورنو کاراباخ'' کا علاقہ ہے جسے بین الاقوامی سطح پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب آرمینیا ''نگورنو کاراباخ'' کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے کیوں اس علاقے میں رہنے والوں کی اکثریت آرمینیائی ہیں۔

اس تنازع پر آذربائیجان اور آرمینیا اب تک دو بڑی جنگیں اور درجنوں جھڑپیں کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں