سرفراز بھی مہنگی بجلی سے پریشان عوام پر رحم کی اپیل

بجلی کا بل بہت زیادہ آرہا ہے گزارش ہے ہم پر کچھ رحم کریں، کرکٹر کی اپیل


Sports Reporter September 02, 2023
(فوٹو: فائل)

کرکٹر سرفراز احمد بھی مہنگی بجلی سے پریشان ہوگئے، انہوں نے عوام پر رحم کی اپیل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور جنوبی ویمن کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد بھی شریک ہوئے جہاں انہوں ںے مہنگی بجلی پر پریشانی کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سولر انرجی استعمال کرنے کے باوجود بجلی کا بل بہت زیادہ آ رہا ہے، گزارش ہے کہ ہم پر کچھ رحم کریں، عوام کو ریلیف دیا جائے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ اسکواڈ؛ سرفراز احمد یا حارث کی شمولیت پر غور شروع

پاک بھارت میچ کے حوالے سے انہوں ںے کہا کہ ایشیا کپ میں آج ہائی وولٹیج میچ ہے، دنیا بھر کی نظریں اس میچ پر نظریں مرکوز ہیں، اس ایونٹ کا ہر میچ پاکستان کے لیے اہمیت کا حامل ہے، جس انداز سے بھارت کے خلاف کھیلیں ویسے ہی تمام ٹیموں کے ساتھ بھی کھیلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ ایک میچ جیتتے ہیں اور ایک ہارتے ہیں، ابھی پاکستان ٹیم بھارت سے بہت بہتر ہے، ورلڈ کپ 2019ء میں ہم بھارت سے ہارے تھے۔

انہوں ںے کہا کہ ورلڈ نمبر ون ٹیم بننے سے پاکستان ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے، ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ میں بھی اچھا پرفارم کریں گے، ہم افغانستان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیل چکے ہیں، کھلاڑی جتنے رنز بنائیں گے اتنا ہی اچھا پرفارم کریں گے۔

بجلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل بہت زیادہ آریا ہے گزارش ہے ہم پر کچھ رحم کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں