پرویز الٰہی کی طبیعت اچانک خراب پمز اسپتال میں معائنہ
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو معمول کے معائنے اور ٹیسٹ کیلیے نمونے لینے کے بعد واپس روانہ کردیا گیا، صحت تسلی بخش قرار
پرویز الٰہی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس پر انہیں فوراً اٹک جیل سے پمز اسپتال لایا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ ہوا۔
جیل ذارئع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس پر انہیں ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے پمز اسپتال اسلام آباد کے لیے روانہ کیا گیا۔پولیس کا قافلہ پرویز الٰہی کو لے کر ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا۔
بعد ازاں پمز اسپتال اسلام آباد میں پرویز الٰہی کا طبی معائنہ کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کے مختلف ٹیسٹ اور خون کے نمونے لیے۔ حکام کے مطابق پرویز الٰہی کا معمول کا معائنہ کیا گیا اور ان کی صحت تسلی بخش قرار دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کی صحت کے حوالے سے کوئی میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا۔
بعد ازاں چوہدری پرویز الٰہی کو سخت حفاظتی حصار میں پمز اسپتال اسلام آباد سے واپس لے جایا گیا۔