دپیکا پڈوکون نے فلم ’ جوان ‘ میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا

شاہ رخ خان اور میرا اعتماد اور احترام کا رشتہ ہے، دپیکا پڈکون


ویب ڈیسک September 15, 2023
لوگ مجھے اور شاہ رخ کو ایک دوسرے کے لیے لکی سمجھتے ہیں، اداکارہ :فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈکون نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم 'جوان' میں کتنا معاوضہ لیا سامنے آگیا۔

بالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کے لیے کروڑوں روپے معاوضہ لینے والی میگا اسٹار دپیکا پڈکون نے ایک انٹرویو میں سپر ہٹ فلم 'جوان ' میں کام کرنے کے لیے لیے گئے معاوضہ کی تفصیل بتا دی۔

دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم 'جوان ' میں مختصر خصوصی کردار ادا کرنے کے لیے شاہ رخ خان سے کوئی معاوضہ نہیں لیا۔ میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان احترام اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

دپیکا پڈکون نے مزید کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا بہت خیال کرتے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور میں ایک دوسرے کے لیے لکی ہیں کیونکہ ہماری تقریبا ساری فلمیں ہٹ ہوئی ہیں۔

شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 کی بلاک بسٹر فلم ' اوم شانتی اوم' سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی دپیکا پڈکون اب تک شاہ رخ خان کے ساتھ 5 سپرہٹ فلمیں کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے