سلمان خان کے نئے اوتار کے ساتھ ’بگ باس17‘ کا پرومو جاری
دوسرے اوتار میں اداکار ایک جاسوی کے روپ میں آتے ہیں اور کہتے ہیں ’دماغ ہی دماغ‘
بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے نئے اوتار کے ساتھ معروف ریئلٹی شو 'بگ باس17' کا پرومو جاری کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پرومو کا آغاز ہوتا ہے تو سلمان خان ظاہر ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب تک آپ نے بگ باس کی صرف آنکھ دیکھی ہے، اب دیکھیں گے بگ باس کے تین اوتار۔
پھر اداکار ہمیں ایک پٹھانی سوٹ میں قوال کے روپ میں نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں 'دل'، دوسرے اوتار میں وہ ایک جاسوی کے روپ میں آتے ہیں اور کہتے ہیں 'دماغ ہی دماغ' جبکہ آخر میں ایک پولیس افسر کے روپ میں آکر کہتے ہیں 'دم'۔
نئے سیزن میں یہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ پچھلے سیزن سے بہت منفرد ہوگا کیوں کہ اعلان کیا گیا تھا کہ اب گیم سب کیلئے ایک جیسا نہیں ہوگا۔
'بگ باس17' کا پرومو ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداح نئے سیزن میں سلمان خان کو دیگر فنکاروں کے ساتھ دیکھنے کو بے تاب ہیں۔