تمام سازشی کردار انجام کو پہنچ گئے مریم نواز

نوازشریف کو نکالا تو ملک سے سکون بھی نکل گیا، سینئر نائب صدر ن لیگ


ویب ڈیسک October 05, 2023
نوازشریف کو نکالا تو ملک سے سکون بھی نکل گیا، سینئر نائب صدر ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر نے کہا ہے کہ تمام سازشی کردار انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نوازشریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مہنگائی میں کمی واپس آرہی ہے، 2013سے 2018 تک نوازشریف کے دور میں مہنگائی کنٹرول میں رہی، نوازشریف کو نکالا تو ملک سے ترقی اور خوش حالی بھی نکل گئی اور امن وسکون بھی نکل گیا۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کومذموم مقاصد کے لئے استعمال کیاگیا، آگ اور خون کی ندیاں بہائی گئیں، اللہ تعالی کے فضل سے تمام سازشی کردار اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، سب کچھ بھلا کر پاکستان کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی اقلیتوں کے خوبصورت رنگ یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، قائد نواز شریف نے مسلم اور غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق میں کبھی امتیاز نہیں برتا، نوازشریف کرسمس والے دن پیدا ہوئے، سکھ برادری کو دیکھ کر اپنے دادا کے پیدائشی علاقے امرتسر کی یاد آگئی ، امرتسر میں دادا کے گھر کو گوردوارہ بنا دیا گیا تھا، امرتسر سے ہمیشہ دعاﺅں کے پیغامات آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں